لاہور(کلچرل رپورٹر) قوالی سینسیشن ٹو کے لیئے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار شیرمیاندادخان اور گلوکارہ ربیعہ منہاس کے نئے صوفی کلام کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے صوفی کلام کی ریکارڈنگ کا آغاز گزشتہ روز گلبرگ کے مقامی سٹوڈیومیں کیا گیا اس صوفی کلام کو شیرمیاندادخان کے نئے سیزن میں شامل کیا جائیگا۔ شیرمیانداد خان نے بتایاکہ ربیعہ منہاس آوازکی دنیامیں ایک نیا اور خوبصورت اضافہ ہے اور انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار انہیں اس مشترکہ صوفی کلام میں دیکھ کر خوش ہوں گے ۔ربیعہ منہاس نے بتایاکہ یہ ان کے لیئے بہت بڑے اعزازکی بات ہے ۔ اس صوفی کلا م کے آرگنائزر قیصر ندیم گڈو ہیں۔