محراب پور( نامہ نگار) مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی انجینئر حفیظ میمن نے ڈی آئی جی کی بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بذریعہ خط تبدیلی کا مطالبہ کردیا ۔حفیظ میمن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس تحقیقاتی ٹیم میں چیئرمین ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر محمد فاروق شامل ہوں جبکہ ارکان میں ایس ایس پی نواب شاہ تنویر تنیو, ڈی ایس پی عبدالحمید پنہور،انسپکٹرمبین احمد پنہیار،انسپکٹر قلندر بخش سومرو،انسپکٹرآصف مغل،انسپکٹرجاوید عالم ابڑو،انسپکٹر شہاب کولاچی و ایس ایچ او عظیم راجپر شامل ہوں یا پھر ڈی آئی جی کی جانب سے بنائی گئی ٹیم میں تبدیلی کرکے ان پولیس آفیسرز کو بھی شامل کیا جائے ۔انجینئر حفیظ الرحمان میمن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی موجودہ کارکردگی سے غیر مطمئن ہوں محراب پور پولیس سست روی سے کام کررہی ہے ہائی پروفائل کیس ہونے کے باوجود اب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی،ہم اپنے بھائی کے خون کا انصاف چاہتے ہیں۔