لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکارہ کشف شہزادی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،راتوں رات سٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں،میں نے انتہائی کم عرصہ میں شوبز میں مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے ۔ایک انٹرویو میں کشف شہزادی نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کے نکھار کے لئے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اکیڈمیاں بنائے ۔یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ سینئر فنکار نئے آنے والوں کو نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ کام کا موقع بھی دیتے ہیں۔کشف شہزادی نے کہا کہ میری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔