لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ صنم ماروی کی" رسم حنا "کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔گلوکارہ نے ویڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ویڈیو آٹھ سال پرانی ہے ۔ اس بارے میں صنم ماروی کا کہنا ہے کہ حامد سے شادی سے پہلے کزن خبیب قریشی سے منگنی ہوئی تھی ۔یہ اسی رسم حنا کی ویڈیو ہے جو آٹھ سال قبل سرگودہا میں ہوئی تھی۔ایک سازش کے تحت ایسی پرانی ویڈیوز کو سامنے لایا جارہا ہے ۔میں ابھی عدت میں ہوں اور مجھے ابھی یونین کونسل سے ڈگری بھی نہیں ملی ہے ۔صنم ماروی نے مزید کہا کہ میری شہرت اور ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ کی پرانی وڈیو کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی رہی کہ انہوں نے دوبارہ شادی کرلی ہے ۔