لاہور؍ملتان (اپنے رپورٹر سے ؍ مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ بھی نیب کے ریڈارپر آگئے ۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھ دیئے جن میں طاہر بشیر چیمہ، ان کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ، حاجرہ جبکہ طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اﷲ داد، مدثر، امداد اﷲ سے متعلق ریکارڈ مانگا گیاہے ۔علاوہ ازیں نیب نے ایل ڈی اے سے کوٹ لکھپت اور کاچھا منڈی کے لئے خریدی گئی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرا ئع کے مطابق نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت دونوں منڈیوں کی اراضی کا ریکارڈ طلب کیا ۔