لاہور(کلچرل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پرعام ہیں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر گزشتہ سال رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔حال ہی میں طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طوبیٰ عامر کا پہلا ڈرامہ ’’ بھڑاس’’ ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔