کراچی (شوبز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں( آج) ملک بھر کے سینما گھروں میں ڈرامے کا تعارفی ٹیزر دکھایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی اب تک 23 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور 3 اقساط باقی ہیں۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جس کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سیریل میں اداکار احمدرضا، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، ونیزا احمد اور دیگر فنکار اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔
’’ عہد وفا‘‘ کا تعارفی ٹیزر آج سینما گھروں میں دکھایا جائیگا
جمعه 28 فروری 2020ء
کراچی (شوبز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں( آج) ملک بھر کے سینما گھروں میں ڈرامے کا تعارفی ٹیزر دکھایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی اب تک 23 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور 3 اقساط باقی ہیں۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جس کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سیریل میں اداکار احمدرضا، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، ونیزا احمد اور دیگر فنکار اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 28 فروری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں