اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا۔ عروہ حسین جو کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ماڈلنگ بھی ہیں، نے حال ہی میں ڈیزائنر سائرہ رضوان کی نئی برائیڈل کولیکشن ’’نقش‘‘ کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے جس کی تصاویر انھوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن و اداکارہ ماورہ حسین کے ساتھ مل کراپنا کپڑوں کا برانڈ’’یو ایکس ایم‘‘ بھی متعارف کروایا ہے ۔