لاہور(کلچرل رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان لاہور کے زیراہتمام شاعری کے عالمی دن کے موقع پر محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر کنول فیروز نے کی جبکہ مہمان خصوصی روبینہ جیلانی اور نظامت کے فرائض محمد جمیل سرانجام دیے ۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اکادمی کے زیر اہتمام تقریبات اور مشاعروں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے آج کا مشاعرہ اس سلسلے کی کڑی ہے ۔محفل مشاعرہ کے دوران ڈاکٹر زرقا نسیم غالب، ممتاز راشد لاہوری،جاوید چوہدری ورک،شیراز الطاف، تنزیلہ مغل، ثریا یاسمین چوہدری، اسلم شوق، وحید ناز،طاہر ابدال طاہر، مہہ جبیں ملک, میاں صلاح الدین، زاہد حسن، پروین وفا ہاشمی، طلحہ بن ناصر،ممتاز حسن، عمران منصور نے اپنا کلام پیش کیا۔