لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار، اداکار اور میزبان علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔پاکستان کے ہر دلعزیز فنکار علی ظفر اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ علی ظفر کو مداح نے ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیدیاعلی ظفر کی جانب سے حال ہی میں اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں علی ظفر کی جانب سے شیئر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کہیں باہر ٹھنڈے موسم میں جیکٹ پہنے بیٹھے ہیں اور اْن کی اہلیہ نے شال اوڑھی ہوئی ہے ۔ تصویر پر اْن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے صدقے واری جا رہے ہیں۔