کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہا،اگرانہوں نے بدزبانی بندنہیں کی تواحتجاج کریں گے ،پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے ،عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں،بلاول ہاوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے ،بلاول ہاوس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی واضح کرے اوراپنے رہنما کوپارٹی پالیسی کا پابند بنائے ۔