لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہٹ کر اب میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ ’تیرا دیوانہ‘ شیئر کیا ہے جسے عمران اشرف کے مداحوں و فالورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔عمران اشرف نے اپنے ویڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ’ اُن کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے ۔اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔