نوڈیرو،کراچی (92 نیوز،سٹاف رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا،پیپلزپارٹی ان شائاللہ وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے ،ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کرنے میں کوئی حرج نہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گڑھی خدا بخش بھٹومیں شہید بے نظیربھٹو،شہید ذوالفقاربھٹو،بیگم نصرت بھٹو اوردیگرکی قبروں پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے پورے ملک کے عوام خصوصی طورپرغریب و مساکین بیزارہیں،عمران خان حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ بات کرنے کو تیارنہیں،آصف زرداری نے عوام کی حالت دیکھ کرعمران خان کی حکومت گرانے کی بات کی،آئندہ ان شائاللہ وفاق میں پی پی حکومت بنانے جارہی ہے ،ایم کیو ایم سمیت ہرسیاسی جماعت کیساتھ بات کرنے میں کوئی حرج نہیں،ایم کیوایم کیساتھ ماضی میں ہمارا اتحاد رہا ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کی جدوجہد آپ سب کے سامنے ہے شہید بے نظیرنے ضیاء الحق جیسے ڈکٹیٹرسے مقابلہ کیا،شہید بھٹو نے نیوکلیئرانرجی دی اورشہید رانی نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔علاوہ ازیں آٹھویں سندھ سکاؤٹس کیمپوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہاسکاؤٹ رہ چکا، آج تک کوڈ شدہ پیغامات یاد ہیں۔سکاؤٹنگ نوجوانوں کی جسمانی، سماجی اور روحانی نشوونما کرتی ہے تاکہ وہ تعمیری اور موثر مقام حاصل کریں، 1976 میں یہاں کیمپوں میں چند دن قیام کیا تھا، اس لئے آپ کے درمیان اچھا محسوس کررہا ہوں۔ مارچ 2022 میں ہیڈکوارٹرز میں میگا ایونٹ کرنے جارہے ہیں، میں آپ کے ساتھ کیمپ میں ایک رات قیام بھی کروں گا۔سکاؤٹس نے محرم مجالس، کورونا وبا کے دوران قابل ستائش فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے درخت بھی لگایا۔