کراچی(سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پھر ٹریک سے اتر گئی عمران کو جتوانے کیلئے دھاندلی کا الزام لگا دیا ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی برتری جہاں جہاں تھی اسے مخالف امیدوارکی برتری کے طو ر پر پیش کیاگیا۔ فاروق ستار نے کہا ایم کیوایم کی سیٹیں چھینی گئی ہیں جس کی بڑی وجہ نوازشریف کاپاکستان واپس آناہے ۔اگرنوازشریف پاکستان واپس نہ آتے تو ایک نئی جماعت کو فائدہ پہنچتا۔نوازشریف کے واپس آنے سے ان کی دس پندرہ سیٹیں بڑھ گئی،اس وجہ سے ایم کیوایم کی سیٹیں لی گئیں۔تمام بائیکاٹ کے باوجودکراچی میں ایم کیوایم کاووٹرباہرنکلاتھا۔جہاں ایم کیوایم اورمسلم لیگ ن کوہراناتھا،وہاں رات کی تاریکی میں بچے ہوئے بیلٹ پیپراستعمال کیے گئے ،فارم 45کی تصدیق شدہ کاپی کیوں مہیانہیں کی گئی، کنورنوید جمیل اور ڈاکٹر فاروق ستارنے عارضی مرکزبہادر آباد میں پریس کانفرنس کی، کنورنوید جمیل نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے لئے بیلٹ پیپرکابے جااستعمال کیاگیا ہے اس کا آڈٹ اور پولنگ سٹیشن پر لگے کیمروں کو بند کردیا گیا۔کیمرے بند کرنے کا مقصد چھ بجے کے بعد دھاندلی کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ آر اوز جواب دیں کہ انہوں نے فارم 45کی تصدیق شدہ کاپی کیوں مہیا نہیں کی۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ کراچی میں خاص طور پر قومی و صوبائی اسمبلی کی بیشتر نشستوں پر ایم کیوایم کو ہرایا گیا۔