لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے برخاست کی گئی رہنما عظمیٰ کاردار نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا ہے کہ وکیل کے ساتھ مل کر سکیڈ کی سب کمیٹی کے سامنے اپیل کروں گی، ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مدد مانگی تھی، آڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست بھی دوں گی، انہوں نے کہا کہ کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی تھی اور یہ آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی۔