ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ92نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پورکا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کے ہمراہ جزوی لاک ڈائون کے دوران ڈیرہ کے مختلف مقامات اور پولیس چیک پوسٹوں کادورہ ، وفاقی وزیر نے جزوی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ضلعی و پولیس انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پورنے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس کے جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے اس موقع پر ڈیرہ کے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب جزوی لاک ڈائون کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ حکومتی اقدامات عوام کے بہترین مفاد میں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔