کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر چلائی جانے والی عید سپیشل ٹرینوں میں پہلی عیدسپیشل ٹرین 927 مسافروں کو لیکرکراچی سے پشاورکیلئے روانہ ہوگی ہے ۔اتوارکوپہلی عید سپیشل ٹرین کا افتتاح کراچی سٹی سٹیشن پر ڈپٹی ڈی ایس حسیب بھرگڑی اور ڈی سی اوکراچی اسحاق بلوچ نے کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پرمسافروں کی سہولت کیلئے پانچ سپیشل عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاتھا جسکی پہلی ٹرین اتوارکو پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ہے جبکہ آج دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔اتوار کو روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین میں 927 مسافرموجود تھے ۔