لاہو ر (اپنے رپورٹر سے ) عید الفطر پر شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کر تی ہے ، شہری اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے اور پھول چڑھاتے ہیں ، تاہم پھولوں کی رواں برس قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہو ا ہے ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل جو پھول مارکیٹ میں اسی سے 100روپے فی کلو تک فروخت ہو تے تھے اب وہی پھول ساڑھے 300 سے 400روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں اور عید کے موقع پر پھولوں کے سٹال لگانے والے لوگوں کی جیبوں پر وار کر نے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ 50 سے 70روپے فی کلو فروخت ہو نے والی پھولوں کی پتیوں کی قیمت بھی200 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ 10 روپے کا موتیا پھولوں کا ہار 25 روپے میں فروخت ہو گا۔ اس کے علاوہ گور کن بھی عید کے موقع بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لپائی کی مد میں عیدی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ عام دنوں میں قبر کو لیپ کر نے کے عوض 500سے 700روپے وصول کیے جا تے ہیں۔ عید کے موقع پر کہیں 800 ، کہیں ہزار اور کہیں 1500 روپے تک بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ پھولوں کی قیمت