کراچی(کلچرل رپورٹر) فرحان سعید اور عروہ حسین کی تفریحی فلم ’’ٹچ بٹن ‘‘ کے رنگارنگ ٹریلر کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فلم کے نمایاں ستاروں میں فرحان سعید جن کی حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا ‘‘اور ’’رومیو ویڈز ہیئر ‘‘انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اورفیروز خان شامل ہیں ۔ ٹچ بٹن بطور فلم ایکٹر فرحان سعید کی پہلی فلم ہے جبکہ فیروز خان ’’زندگی کتنی حسین ہے ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین کا اس فلم کے حوالے سے کہنا ہے ’’ یہ فلم محبت ‘ دوستی اور تفریح سے بھرپور ہے ۔ فرحان سعید اور فیروز خان اس فلم کے دو مرکزی کردار ہیں ‘ اس وقت فلم کی پروڈکشن کا سلسلہ جاری ہے اس لئے فلم کی دیگر کاسٹ اور کہانی کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم مختصرا میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کے ڈی او پی سلمان رزاق ہی ’’ٹچ بٹن ‘‘ کے ڈی او پی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے ۔