لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فضا علی نے اپنے مداحوں سے گِرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک خاص تیل کی ترکیب شیئر کردی۔فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں جبکہ ایک خاتون فضا علی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں۔فضا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اْنہوں نے تیل بنانے کے اجزا بتائے ۔اْنہوں نے کہا کہ ’اِس تیل کو بنانے کے لیے ا?پ ایک ہی مقدار میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو مکس کرلیں اور پھر اْس میں تھوڑا سا بادام کا تیل اور ناریل کا تیل ڈال لیں۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’سردیوں میں خْشکی ہوجاتی ہے تو آپ اِس میں تارا میرا کا تیل بھی ڈال لیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنے بالوں کے حساب سے وٹامن ای کے کیپسولز اور چند قطرے کلونجی کے تیل کے شامل کرلیں۔‘