لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز رائٹر محمد کمال پاشا نے فلم "میڈم ای پرابلم’’ کے لئے نیک تمناوؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم "میڈم ای پرابلم’’ 2020ء کی کامیاب فلم ثابت ہوگی۔محمد کمال پاشا نے یہ بات فلم کے ڈائریکٹر شاہ رخ قریشی سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔محمد کمال پاشا نے کہا کہ فلم "میڈم ای پرابلم ’’ میرے شاگرد اقبال حیدر کی لکھی ہوئی فلم ہے ۔اس فلم کے کرداروں نے بڑی محنت سے اس میں کام کیا ہے ۔میڈم ای پرابلم دور حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق بننے والی فلم ہے ۔