لاہور،کراچی (کلچرل رپورٹرز) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسویسی ایشن کی پہلی میٹنگ میں چیرمین شیخ امجد رشید، وائس چیر پرسن مومینہ دورید سمیت ایگزیکیٹو کونسل ممبران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے بعد پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب بھی کیا گیا۔ ایسویسی ایشن کے چیرمین کراچی سے شیخ امجد رشید، لاہور سے سینئر وائس چیرپرسن سنگیتا میڈم اور اسلام آباد سے مومینہ دورید کو وائس چیرپرسن منتخب کیا گیا ہے جبکہ نئے کونسل ممبران میں دو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں پروڈیوسر فضا علی مرزا کو کراچی اور عمارہ حکمت کو لاہور سے نامزد کیا گیا ہے ۔ انتخابات کے بعد ہونے والی پہلی میٹنگ میں میاں اصغر،غلام محی الدین، چوہدری اعجاز کامران، صفدر ملک،سہیل بٹ،شیخ امجد رشید،میاں امجد،شہزاد رفیق و دیگر نے شرکت کی۔