لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمسٹار سکندر خان اور کائنات رانا نے اپنا نیا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس برانڈ شوٹ کو گذشتہ روز مکمل کیا گیا جس میں سکندر خان اور کائنات رانا نے ایک مشہور برانڈ کے ڈریسز پہن کر مکمل کروایاتھا ۔سکندخان اور کائنات رانا نے بتایاکہ اس شوٹ کو برانڈ کی لے آؤٹ اور ہورڈنگز میں استعمال کیا جائیگا اور یہ گارمنٹس کا ایک مشہور برانڈ ہے ۔ نئی فلم’’زخم‘‘ مکمل ہو چکی ہے ان دنوں اس کی کلرنگ اور بیک گراؤنڈ پر کا م جاری ہے ، انشا ء اﷲ جلد سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا ۔پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب لیے ہوئے ہیں جسے وہ اپنے فلم بینوں کی پسندیدگی سے پورا کریں گے ۔اس فلم کے ہدایت کار سکندر خان ہیں جبکہ مصنف و فلمساز کائنات رانا ہیں جبکہ فلم کے مرکزی کردار بھی دونو ں ہی اداکررہے ہیں۔