لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتانے کہاہے کہ بہت سے پروڈیوسرایسے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری سے بے پناہ دولت کمائی لیکن جب فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی تووہ ایک طرف ہو گئے ،فلم کام ہی پڑھے لکھے لوگوں کاہے ۔ایک انٹرویومیں سنگیتا نے کہاکہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری ان لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جنہیں معلوم ہی نہیں تھاکہ یہ شعبہ ہے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہوتاتھاکہ جب پتہ ہوتا ہے کہ صبح رونے دھونے کا سین عکسبندکراناہے تو ہم رات سے اس کے لئے ذہنی طور پرتیار ہوتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میں بہت شرمیلی تھی اور کسی بھی ہیرو کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرتی تھی ۔