لاہور (کامرس رپورٹر )فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج سے 2روزہ علامتی ہڑتال شروع کردی جس سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ 1550 سے زائد فلورملیں آج سے گندم کی گرائنڈنگ ، آٹے کے سپلائی بند کر دینگی ، ہڑتال کے باوجود ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ملیں بند کر دینگے ،گندم اور چوکر پر غیر ضروری ٹیکسز سے آٹے کی قیمت میں پانچ روپے کلو اور 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گا ۔