پشاور ( نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔اسفند یار ولی نے شوکت یوسفزئی پر پندرہ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں پشاور سے شائع ہونے والے اخبارات کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔پشاور کی مقامی عدالت میں دائر دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اسفندیار ولی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔