لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستانی نژاد امریکی فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن زی نے اپنی نئی فلم 'گھوسٹ ان سان فرانسسکو' کی شوٹنگ ملتوی کر دی۔فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے بڑے نام کیون کیلیبر، کائیل لاؤڈر ، فیلشیا روز اور ڈیو شیرڈن شامل ہیں۔ کیون کیلیبرداس فلم سے پہلے سپر مین کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ڈاکٹر حسن زی نے کہا ہے کہ امریکہ آج کل عالمی وبا کورونا کی زد میں ہے۔میری اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی خود کو گھرتک محدود رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔