پشاور (نیٹ نیوز ) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد پاکستان آ کر شادی کرنے والوں میں ملائشین خاتون بھی شامل ہو گئی، نور فضیحہ نے پشاور آ کر قاسم علی شاہ سے شادی کی تیاری کی ہے ، نور فضیحہ کے والد شانگلہ کے تھے اور اس کی والدہ ملائشین تھیں، نور اور قاسم کا ایک دوسرے سے فیس بک پر رابطہ ہوا تھا، ان دونوں نے ایک ساتھ ملکر آن لائن بزنس بھی کیا تھا، نور کے والد شانگلہ سے تھے اس لئے نور پشتو، انگلش اور مالائی زبان پر عبور رکھتی ہے ، خیال رہے 10 دسمبر کو ایک 40 سالہ جرمن خاتون نے حافظ آباد آ کر ایک پاکستانی سے شادی کی تھی، 30 سالہ اعجاز کی محبت میں پاکستان آ نے والی خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور اس کا نام مریم رکھا گیا تھا۔