فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ا ور سابق وزیر مملکت راناافضل خاں کو گذشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کریسنٹ سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں لیگی رہنماؤں احسن اقبال، رانا اقبال خاں، مریم اورنگزیب، سائرہ افضل، اسد عمر،چوہدری ظہیر الدین، شیخ خرم شہزاد، راجہ ریاض کے علاوہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ان کی رہائشگاہ کے قریب کریسنٹ گراؤنڈ میں ہی ہو گی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وفاقی وزیر مشتاق چیمہ نے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔