پشاور( آن لائن)قبائلی ساتوں اضلاع میں تھانوں اور چوکیوں کے قیام کی حد بندی کا کام مکمل ہوتے ہی سفارشات صوبائی وفاقی حکومتوں کو ارسال کردی گئی ہیں ۔قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لئے ابتدائی مرحلے میں 27ارب 7کروڑ 80لا کھ روپے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے ، تمام تحصیلوں میں تھانوں کے قیام ، ڈی ایس پی ، ایس پی ریجنز کے دفاتر قائم کئے جائینگے ۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ ہی 15ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی فروری سے شروع کردیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع اور ایف آرز میں تھانوں کے قیام کے لئے حد بندی کاکام مکمل ہونے کے ساتھ ہی بھرتیاں فوری طور پر شروع کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے ساتوں قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں میں تھانوں اور چوکیوں کے علاو ہ ڈی ایس پیز ، ایس پیز ، ایس ایچ اوز کی تعیناتی بھی کردی جائیگی خیبر پختونخوا پولیس ممکنہ طور پر مارچ سے اپنا کام قبائلی علاقوں میں شروع کردیگی۔ حدبندی شروع