کراچی (این این آئی)قطر کے قونصل جنرل مشال محمد علی الانصاری نے کہا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں پہلے ہی دو ویزہ سنٹرز کام کررہے ہیں جبکہ دو مزید سنٹرز پشاور اور لاہور میں بھی مستقبل میں قائم کیے جائیں گے تاکہ پاکستانیوں بالخصوص ہنر مند اور کم ہنر مند مزدورطبقے کو ویزہ حصول کی تمام تر سہولیات میسر آسکیں۔کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قطر دنیا بھرسے شراکت دار تلاش کررہاہے ،پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھائے ۔قطر میں 4 سال قبل صرف 40ہزار پاکستانی تھے جواب بڑھ کرڈیڑھ لاکھ ہوچکے ہیں۔