کراچی(شوبز ڈیسک)لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی اہلیہ اور بڑے صاحبزادے مجّدد صابری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مجّدد صابری نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں مجّدد صابری اپنی والدہ کی خدمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کررہی ہیں۔مجّدد صابری نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دُعا جنت کی ہوا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 2016ء کو قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔جس پر ان کی موت واقع ہوئی تھی۔