کراچی (کلچرل رپورٹر) ایوارڈ یافتہ قوالی گروپ حمزہ اکرم قوال نے تیمور اکرم اور عبدالاکرم کے ہمراہ ایک بار پھر امریکہ میں منعقد ہونیوالی ’’ صوفی قوالی یو ایس ٹور‘‘میں اپنی پرفارمنس دینے کی تیاری مکمل کرلی، یاد رہے کہ حمزہ اکرم قوال اور برادرز کا 2سالوں کے دوران امریکہ کا یہ چھٹا دورہ ہے ۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ یافتہ قوالی گروپ دنیا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بڑے میوزک فیسٹولزمیں شرکت کرچکا ہے ۔