لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آبادمیں جو کیا، اس پر بڑی حیرت ہوئی، ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا، ہم نے کبھی ہلڑ بازی اور توڑ پھوڑ نہیں کی، ہمارے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔پروگرام ہوکیا رہا ہے میں گفتگو کرتیہوئے ا نہوں نے کہاہماری قیادت کے خلاف کارروائی ہوگی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے ، ہمارے خلاف سیاسی کارروائی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی یکجہتی کیلئے اپوزیشن کو ساتھ ملائیں لیکن وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کیلئے بھی تیار نہیں۔تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہر ایک کے بارے میں یہ کہہ دیناکہ یہ غیرملکی ایجنٹ ہے ، عجیب سی بات ہے ، بلاول بھٹو نے تین وزرا شہریار آفریدی، شیخ رشید اوراسد عمر کا نام لیا ہے ، جن کا وہ کہتے ہیں کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان تو پیپلزپارٹی کے مستقل اتحادی ہیں، وہ تو بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی رہے تھے ۔ انہوں نے کہا گالی گلوچ اور نفرت آمیز فقرے بازی پی ٹی آئی کا ہی خاصہ ہے ، لگتا ہے کہ انہوں نے اس لئے ہی ترجمان رکھے ہوئے ہیں، ایسا نہیں کہناچاہئے ۔انہوں نے کہا عدالت کی جانب سے اسدمنیر کی خودکشی کا از خود نوٹس لینے سے نیب کا سارا کچا چٹھا باہر آجائے گا،چیف جسٹس نے از خود نوٹس کا درست استعمال کیا ہے ۔