فیصل آباد (92 نیوزرپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کے تنازع پر فریقین گزشتہ روز سے منظرعام سے غائب ہوگئے ، دونوں پولیس کی پہنچ سے بھی دور ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تاحال کسی فریق کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی، مرکزی قیادت معاملے کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہے ، طلال اور خاتون ایم این اے پارٹی قیادت کے دباؤ پرصلح کر چکے ہیں، مریم نواز کی ہدایت پر دونوں لیگی رہنما اسلام آباد پہنچ چکے ، مریم نواز نے کہا کہ طلال اور خاتون ایم این اے کا معاملہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز نے دونوں کو میڈیا کی پہنچ سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔