لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رانا عظیم نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کو امیدہے کہ اب ہماری پا رٹی تحریک چلائی گی اورپی ٹی آئی حکومت ختم ہوجائے گی۔پروگرام دی لاسٹ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان گزشتہ روز ہونے و الے ر ابطے میں یہ کہا گیا کہ کسی بھی طریقے سے فضل الرحمان کو فرنٹ رول نہ دیاجائے ۔ اپوزیشن کے اجلاس ضرورہونگے لیکن کوئی مہم نہیں چلے گی۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے رانا عظیم نے کہا کہ ہوسکتا کہ کچھ لوگوں کو قتل کردیاجائے اوراس کا الزام کشمیریوں پر لگایاجائے گایہ ایک خوفناک سازش ہے چار اگست کی رات کو بھار ت کے 25 طیارے سری نگر میں لینڈ کرینگے ۔نمائندہ خصوصی کراچی کرن خان نے پروگرام میں کراچی میں صفائی کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سارے نالوں کا ایک جیسا حال ہے سب پر قبضہ ہے جب تک ان نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہوتا پورے طریقے سے صفائی نہیں ہو سکے گی۔بیوروچیف کوئٹہ خلیل احمد نے بتایا کہ بلوچستان کے محکمہ مواصلات اور تعمیرات میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے کرپشن میں ملوث 41 ایکسین اورایس ڈی او کو معطل کیا گیا ۔وزیراعلی بلوچستان نے بھی یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ اب کسی صورت کرپشن نہیں ہونے دی جائے گی ۔بیوروچیف پشاور ممتاز بنگش نے قبائلی ا ضلاع میں خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے امن و ا مان کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔کے پی کے حکومت نے اس فورس کو اب قا نونی درجہ دیا ، اس کو آہستہ ا ٓہستہ پولیس فور س میں ضم کردیاجائے گا ۔