لاہور (سپیشل رپورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ہدایت پر پولیس کے افسروں اور جوان بارش کے دوران مسلسل متحرک رہے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کی۔ پولیس افسران و جوان نشیبی علاقوں میں تعینات اور پانی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکے لگاتے رہے ۔ بعض مقامات پر پولیس کرین کی مدد سے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا۔ گاڑیوں میں فنی خرابی دور کرنے میں بھی مدد کی گئی۔ سی ٹی او نے خود بھی گاڑیوں کو دھکا لگا کر خشک مقام پر منتقل کیا۔ انڈرپاسز میں پھنسی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی پانی سے دور کرنے میں مدد کی گئی۔ سی سی پی او بارش کے دوران پولیس کی سرگرمیوں سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کرتے رہے ۔ بی اے ناصر نے کہا کہ شہریوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔