لا ہو ر (آ ئی این پی)لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ شہر بانو تجمل حسین یونیورسٹی آف لندن میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی بین الاقوامی طالب علم بن گئیں۔ شہربانو نے اسٹینڈرڈ انٹری ایل ایل بی سٹوڈنٹ کی حیثیت سے 50 ہزار طلبہ میں یہ منفرد مقام حاصل کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے شہربانو تجمل حسین ملک نے بتایا کہ وہ لاہور کے ایک ادارے میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو یونیورسٹی آف لندن سے منسلک ہے ۔انہوں نے اس سال گریجویشن پروگرام میں 180 ملکوں کے 50 ہزار طلبہ میں نمایاں نمبر حاصل کیے ۔ شہربانو نے جن مضامین میں نمایاں نمبرز لیے ، ان میں لیگل تھیوری، پبلک انٹرنیشنل لا، یورپی یونین لا، ٹورٹ لا اور اسلامک لا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کر بڑی خوشی ملی ہے ۔