لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کے حوالے سے جلسہ کرنے کے لیے شہر میں 23 مقامات کو مختص کر دیا۔ ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق امیدوارصرف ان ہی مختص کیے گئے مقامات پر ہی جلسہ کر سکیں گے اور جلسہ کے لیے تین دن پہلے مطلع کرکے اجازت لینا ہر امیدوار پر لازم ہو گا۔این اے 133، پی پی 155،167اور 168کے لیے گلشن حباب سکیم کوٹ لکھپت کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا۔این اے 134، پی پی 165،168،169اور 170 کے لیے اتوار بازار گرین ٹاؤن کو مختص کر دیا گیا۔این اے 135، پی پی 161،170اور 173کے لیے کرکٹ سٹیڈیم لیاقت چوک کو جلسہ گاہ کے لیے مختص کر دیا گیا۔این اے 136، پی پی 171،172،173کے لیے شیر شاہ کالونی گراونڈ کو مختص کر دیا گیا۔این اے 123،پی پی 144،145،146کے لیے شاہدرہ ڈگری کالج گراؤنڈ، بارہ دری بیگم کوٹ، ٹیکہ قریشیاں کو جلسہ گاہ کے لیے مخصوص کر دیا۔این اے 124، پی پی 146،147،148کے لیے موچی گراؤنڈ کو مختص کر دیا گیا۔این اے 125، پی پی 149،150 کے لیے بابا گراؤنڈ، ناصر باغ اور نہرو پارک کو جلسہ کے لیے مخصوص کر دیا گیا۔این اے 126، پی پی 151،152 کے لیے فٹ بال گراؤنڈ مون مارکیٹ کو مختص کر دیا گیا۔ این اے 127،پی پی 148،153،154کے لیے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہوکو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا۔این اے 128، پی پی 154،155،156کے لیے ریلوے گرافین گراؤنڈ کو مختص کر دیا گیا۔ این اے 129، پی پی 148،156،157،158 کے لیے گراؤنڈ بارہ دری میاں میر کو مختص کر دیا گیا۔ این اے 130،پی پی 158،159،160،166کے لیے ڈونگی گراونڈ وحدت و سمن آباد، مین گراؤنڈ فیصل چوک، ملت پارک، غالب مارکیٹ گراؤنڈ، کریم بلاک گراؤنڈ کو مختص کر دیا گیا۔این اے 131،پی پی158، 159،162،163،166کے لیے باب پاکستان گراؤنڈ اور نشاط کالونی گراؤنڈ کو مختص کر دیا گیاہے ۔ا س حوالے سے ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔