لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسٹار کائنات رانا اور سکندر خان کی نئی پنجابی فلم ’’سچی مچی‘‘ ریلیز کردی گئی۔اس فلم کو گزشتہ روز لاہور سمیت گوجرانوالہ ، گجرات،فیصل آباد ،سیالکوٹ ، ملتان ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے سینما گھروں میں ریلیز کردیاگیاہے ۔اس فلم کا فوٹو سیٹ گزشتہ روز کیپٹل سینما لاہور میں لگایا گیا جس میں فلمسٹار سکندر خان ،کائنات رانا ،مصنف واجد زبیری،فلمساز محمد خالد بھٹی ،ہدایتکار شاہد مہربان اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔