کوئٹہ (این این آئی)حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ میں کام شروع کرے گا کمیشن 6روز کے دوران 71لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمٰن کریں گے ، کوئٹہ کے سول سیکریٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت یکم اپریل سے 6اپریل تک جاری رہے گی۔ کمیشن 6روز کے دوران 71لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔