کراچی( شوبز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہیں وہیں بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں۔بیوٹی پارلرز بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اداکاراؤں کو ہورہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں۔ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔
لاک ڈاؤن میں بیوٹی پارلر بند، اداکاراؤں کے چہرے بدل گئے
پیر 06 اپریل 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 06 اپریل 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں