لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے 7 کارکنوں کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی محمد نے رضا شاہ سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنان کو غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے ، عدالت نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا 14 افراد کی نظر بندی حکومت نے خود ختم کر دی ہے ، عدالت نے دیگر 7 افراد کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے محمد اقبال کی درخواست پر سیالکوٹ میں بھٹہ مالک ذوالفقار بھٹو اور گوگا کی قید سے بازیاب کرائے گئے 36 افرادکو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔بازیاب ہونے والے افراد میں تیرہ مرد، بارہ بچے اور گیارہ خواتین شامل ہیں ۔ تحریک لبیک کارکن