لالہ موسی،گجرات (نمائندہ 92 نیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چودھری قمر زمان کائرہ کے نوجوان بیٹے اسامہ قمر کی المناک وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کائرہ ہاؤس میں چودھری قمر زمان کائرہ ،چودھری طاہر زمان کائرہ ،چودھری ندیم اصغر کائرہ اور خاندان کے دیگر افراد سے ملک بھر سے آئی شخصیات نے کائرہ ہاؤس آکر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی ۔اظہار تعزیت کے لیے آنے والوں میں وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان ،صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات صمصام بخاری تحریک انصاف این اے 70کے رہنما سیدوجاہت حسنین شاہ ،سردار غلام صادق سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی وفد کے ہمراہ ،جنید زیدی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، نذیر ڈھوکی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر بلاول زرداری ہاؤس اسلام آباد، کیپٹن واصف زرداری ہاوس اسلام آباد، شاکر سولنگی اور قربان حیدر پی پی جیالا و ایڈمن پیپلز پارٹی سنٹرل سوشل میڈیا سیل اسلام آباد،سینیٹر جاوید عباسی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،صحافی مہتاب خان ، چودھری طارق فاروق سینئر منسٹر آزاد کشمیر ،شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی ،علی ریحان گیلانی چیئرمین گرینڈ سٹی سراے عالمگیر ،لال خان سابق ایم پی اے ،وفاقی سیکرٹری اٹامک انرجی ڈویژن نور احمد ، نیئر حسین بخاری سابق چیئرمین سینٹ ،عاصمہ چودھری اینکر پرسن جسٹس شہرام سرور سینیٹر ظفر چودھری، سینیٹر رخسانہ زبیر، انفارمیشن سیکر ٹری پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ،پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی ،چودھری نعیم،رضا کوٹلہ داؤد خان ،معروف مذہبی شخصیت سید کبیر حسین شاہ آف چورہ شریف ،خالد عباس ڈار معروف اداکار ،پیپلز پارٹی کے سندھ سے ایم این اے سردار رفیق جمالی کے علاوہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔