لیہ، جمن شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار) لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق قرنطینہ مرکز میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبدالرحمٰن نے بھاگنے کی کوشش کی جسے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اشرف ماکلی نے پکڑا تواس نے چاقو سے وار کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔ضلع صوابی کا ہائشی عبدالرحمن تبلیغی مرکز کے آئسولیشن وارڈ سے بھاگ کر دیوار پر چڑھ گیا ،پکڑنے کے دوران ایس ایچ او اور ایک تبلیغی چھری لگنے سے زخمی ہوگئے ،ریسکیو نے زخمی ایس ایچ او اور تبلیغی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا ان کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے گہرے زخم آئے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔