فیصل آباد، رجانہ (میاں شفیق سے ،سٹاف رپورٹر، خصوصی رپورٹر، سپیشل رپورٹر،نمائندہ 92نیوز) مسلم لیگ ن کی دھڑے بندی کے باعث سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا اور لیگی راہنماؤں نے قافلے لاہور لے جانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی، مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو لاہور ائیرپورٹ پر لانے کے سلسلے میں فیصل آباد کے راہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے رابطوں کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب رہنماؤں کے موبائل فونز بند ملے ۔ سابق وزراء عابد شیرعلی، رانا ثناء اﷲ، طلال چوہدری، اکرم انصاری، میاں منان، ملک نواز،شیخ اعجاز سمیت سبھی امیدواروں نے لاہور جانے کے حوالے سے چپ سادھ لی بلکہ سب کچھ بھول بھال کر اپنی اپنی انتخابی مہم میں مگن ہیں ۔ کوئی امیدوار بھی اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے لاہور جانے پر تیار نظر نہیں آ رہا، قافلے کب اور کس جگہ سے روانہ ہوں گے ، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے ، کارکن بھی تذبذب کا شکار ہیں۔