لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بْرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے نے لکھا کہ یہ بات ماننے والی ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت رہیں اور پریشان کرنے والوں کی اس خواہش کو کبھی پورا نہ ہونے دیں جن کو آپ کی پریشانی خوشی دیتی ہے۔واضح رہے کہ ژالے سرحدی کو آج کل غیر ملکی اداکارہ کو پاکستان برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کی شدید مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔