لاہور (کلچرل رپورٹر )گزشتہ ماہ جنوری میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی سائنس فکشن ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔’’مس مارول‘‘ میں فواد خان کے کام کرنے کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے ۔ اب دبئی کی شوبز ویب سائٹ مصالحہ نے ’’مس مارول‘‘ ویب سیریز پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر ہینڈل ’’مس مارول نیوز‘‘ کی ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہوش حیات اور فواد خان پڑپوتی اور پڑ پوتا بنیں گے ۔’’مس مارول‘‘ ویب سیریز میں دونوں پاکستانی سپر سٹار ایک فلیش بیک سین میں دکھائی دیں گے ۔