کراچی (سٹاف رپورٹر) نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیا ہے ۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے ۔ چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کے پرزوراصرار پر نیب کراچی نے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب کا کہنا ہے کہ متاثرین نے سکیم میں 13ارب روپے لگائے تھے ۔