لاہور(کلچرل رپورٹر) خوب رْو اداکارہ عائزہ خان ہالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز پر فدا ہوگئیں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹام کروز اور اپنی ایک ایڈیٹد تصویر شیئر کی اور ساتھ ’لال دل والی ایموجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیاخیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کیساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکار ا ؤ ں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔